وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر سول ہسپتال بیلہ میں میری ایڈی لیڈ لیپروسی پروگرام ،2 روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

اتوار 23 دسمبر 2018 16:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2018ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سول ہسپتال بیلہ میں میری ایڈی لیڈ لیپروسی پروگرام اور محکمہ صحت بلوچستان کے زیراہتمام اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے 2 روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔جس میں 1460 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور 165 آپریشن کئے گئے۔اب ڈاکٹرز 31 دسمبر کو دوبارہ آکر آپریشن کئے گئے مریضوں کا چیک اپ کریں گے۔

جبکہ آئی سرجیکل کیمپ میں دونوں آنکھوں سے نابینا بچے کا دونوں آنکھوں کا کامیاب آپریشن بھی کیا گیا۔اس کیمپ میں بلوچستان کے ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز سرجن عبدالباری کاکڑ،ڈاکٹر سرجن چاکرخان بلوچ، ڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر حاجی محمد عظیم ، ڈاکٹرمحمد صدیق، ڈاکٹر طاہر حیدر نے مریضوں کا معائنہ اور آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

لس بیلہ ویلفیئر ٹرسٹ بیلہ یونٹ کے انچارج سید زین العابدین شاہ ، سینئر رضاکاروں ابرار سرور خاصخیلی،ماجد علی شیخ، فقیر محمد، عاطف امین، علی حسن ، غلام قادر،یونس نعمانی اور دیگر کا بھی اس میں اہم کردار ریا۔

جنہوں نے مریضوں کی دن رات معاونت اور مسلسل دیکھ بھال کی۔اس دوران سول ہسپتال بیلہ کے MS ڈاکٹر جاوید رونجھو، ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز اور اسٹاف بھی موجود رہا۔آپریشن کئے گئے مریضوں کو مفت ادویات اور چشمے بھی فراہم کیے گئے۔مریضوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیلہ میں فری آء سرجیکل کیمپ لگا کر ہم غریب مریضوں پر بڑا احسان کیا ہے۔کیوں ہمارے اتنے وسائل نہیں جو ہم کراچی یا کوئٹہ جاکر علاج کرا سکیں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں