تربت،تھلیسمیا سے متاثرہ بچے کیلئے نجی سماجی تنظیم ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئرٹرسٹ کی فری مدد قابل ستائش ہے، والدمحراب بلوچ

منگل 11 فروری 2020 23:51

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2020ء) تھلیسمیا سے متاثرہ نواجون کیلئے نجی سماجی تنظیم ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئرٹرسٹ(HIWT) کی فری مدد قابل ستائش ہے، تربت سے کراچی پہنچنے والے تھلیسمیا کے مریضوں کیلئے مذکورہ سماجی تنظیم نے نہ صرف اسکی فوری مدد کی بلکہ اس کیلئیعلاج و ٹسٹکیلئے بھرپور مدد کی ،40ہزارروپے کے 2مہینے کیلئے گولیاںاور38ہزارروپے کے ٹیسٹ کرائے ،جو مجھ غریب کیلئے یہ سماجی تنظیم کسی مسیحاسے کم نہیں،اس ادارے کو تربت میں بھی اپنا برانچ کھولنا چاہئے اورکمشنرمکران ،ڈپٹی کمشنرکیچ اورڈی ایچ او کیچ کوان سے رابطہ کرکے تربت کے غریب عوام کیلئے برانچ کھلواناچاہئے۔

(جاری ہے)

یہ بات مریض فارس کے والدمحراب بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بچے کیلئے پریشان تھے مگر کراچی پہنچ کر مذ کورہ ادارے نے جس طرح ان کی مدد ہے وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا انہو ں نے کہا کہ میری عام عوام سے اپیل ہے کہ مذ کورہ سماجی تنظیم کی مدد کی جائیایسے تنظیموں کی مد کیلئے مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کو آگے آنا چایئے جو لوگ عوام کی خدمت کیلئے ایسی تنظیموں کا قیام عمل میں لاتے ہیں بہت بڑی قربانی ہے انکے جذبات اور قربانیوں کی قدر کرلینی چایئے انسانیت کی خدمت کیلئے بنائی گئی تنظیموں کا قیام لانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے اسکے کیلئے محنت، وقت جذبہ لازمی ہے شاہد سو میں سے ایک افراد میں لگن و جذبات موجود ہوں انھوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ان افراد کو جو انسیانیت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کی خدمت کا بیڈا اٹھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں