اوتھل بازار میں تجاوزات کی بھر مار خریداری کیلئے آنے والے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا

جمعرات 22 اپریل 2021 14:59

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) اوتھل بازار میں تجاوزات کی بھر مار خریداری کیلئے آنے والے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا، تفصیلات کے مطابق اوتھل اندرون شہر بازار میں جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمار ہے خصوصاً ماہ رمضان میں شہر کے اکثر دکاندار اپنی دکانوں کی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے اپنی دکانوں کے سامنے بڑے بڑے ٹیبل لگا کر اشیاء سجا دیتے ہیں جس کی وجہ سے بازار کی سڑک جام ہوکر رہ جاتی ہے جبکہ دوسری جانب بازار میں ہیوی مال بردار گاڑیاں دکانوں کے سامنے ان لوڈنگ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں جسکی وجہ سے بازار میں اکثر اوقات ٹریفک جام کے مناظر نظر آتے ہیں جس سے بازار میں خریداری کیلئے آنے والے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوتھل کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن بیلہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں