پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے روزگار کا مسئلہ حل کریگی، عبدالقدوس بزنجو

اتوار 28 جنوری 2024 19:45

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے روزگار کا مسئلہ حل کریگی،پیپلز پارٹی حکومت میں بلوچستان کے بند بارڈرز کھول دئیے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب میں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بارڈر پر روزگار سے وابسطہ عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔آصف زرداری کا وژن ہے کہ بلوچستان میں بارڈر ٹریڈ کو بحال کیا جائے جس سے بلوچستان میں بیروزگاری کم ہوگی انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو منشور پیش کیا ہے وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں