نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے وندر میں محفوظ سواری محفوظ سفر کے عنوان کے تحت تربیتی پروگرام

جمعہ 16 فروری 2024 19:05

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے وندر میں محفوظ سواری محفوظ سفر کے عنوان کے تحت تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے دوران پہلے مرحلے میں شرکاء کو روڈ اور بالخصوص موٹر سائیکل کے احتیاطی تدابیر سے اگاہ کیا گیاجبکہ دوسرے مرحلے میںمصنوعی مشین (Simulator ) کے ذریعے اور آخری مرحلے میں عملی طور پر ٹریننگ کرائی گئی۔ اس موقع پر موٹروے پولیس سیکٹر اوتھل کے سیکٹر کمانڈر اجمل خان کھوسہ نے شرکاء سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے خطاب کیا اور ان میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے شرکاء نے موٹروے پولیس کے اس کاوش کو سراہا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں