کھلاڑی گھروں میں رہتے ہوئے اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں، قاضی تنویر

جمعرات 9 اپریل 2020 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) اتھلیٹکس کے قومی کوچ قاضی تنویر نے کہا ہے کہ کھلاڑی گھروں میں رہتے ہوئے اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی موذی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدبیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ جب تک ملک میں کروانا وائرس کی وباء ہے، کھلاڑی اپنے گھروں میں رہتے ہوئے اپنی فٹنس ٹریننگ، جس میں پش ا پ، پل اپ، سپاٹ و ر ٹیکل جمپس اور و یٹ ٹریننگ وغیرہ جاری رکھیں ٹریننگ کا دورانیہ 25 سے 30 منٹ تک ہونا چاہیے اور اپنی خوراک میں سلا د، گو شت، سبزیاں، انڈ ے اور پھل کو شامل رکھیں، اورکم سے کم 8 گھنٹے کی نیند بھی پوری کریں،ہاتھوں کو بار بار صا بن سے 20 سیکنڈ تک دھوئیں، اور غیر ضروری طور گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔

قاضی تنویراحمد نے کہاکہ کرونا وائرس کے خلاف لڑائی کا یہ بہتر ین طریقہ ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی ھم سب کو اپنی حفظا و ا ما ن میں رکھے، آمین۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں