ٹوبہ ٹیک سنگھ،ریفریشر تفتیشی کورس مکمل کر نے والے افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم

اتوار 20 جنوری 2019 21:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے دو ہفتے کا ریفریشر تفتیشی کورس مکمل کر نے والے 20تفتیشی افسران میں پولیس لائن ٹوبہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔انوسٹی گیشن کورس پولیس لائن میں کروایا گیا۔

(جاری ہے)

کورس میںآئی جی پنجاب کے دفترکی طرف سے مرتب شدہ کورس پڑھایا گیا ۔کورس میں تفتیشی افسران کو جدید طریقہ تفتش اور فرانزک سائنس کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔دوران کورس فرانزک سائنس کے متعلق ایس پی جازب رومی نے بھی لیکچر دیا۔اس کورس سے تفتیشی افسران کو جدید طریقہ تفتیش استعمال کرتے ہوئے مقدمات کی یکسوئی میںمددملے گی ۔ تقسیم سرٹیفیکیٹ کی تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر رحمان قادر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں