ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کمالیہ کا دورہ ،کرائم میٹنگ کا انعقاد اور عوامی مسائل سنے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جولائی 2020 16:33

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کمالیہ کا دورہ ،کرائم میٹنگ کا انعقاد اور عوامی مسائل سنے گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا کمالیہ کا دورہ / سرکل کی کرائم میٹنگ / اہم مقدما ت کے فریقین کو سنا اور عوام النا س کے مسائل بھی سنے اور موقع پران کے حل کے احکامات دیے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی زیر صدارت کرائم میٹنگ بمقام ڈی ایس پی آفس کمالیہ منعقد ہوئی میٹنگ میں ڈی ایس پی کمالیہ ظفر اقبال، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم واجد بھروانہ، ریڈر ٹو ڈی پی او محمد عامر اے ایس آئی سمیت سرکل کمالیہ کے ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے سرکل کمالیہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز سے فردا افردا مقدمات کی پراگرس رپورٹ لی اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ نے سرکل کمالیہ کے ایس ایچ اوز کو ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی اس کے علاوہ چالان بر وقت عدالتوں میں جمع کروانے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے اَن ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کرنے مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

دوران میٹنگ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے سرکل بھر میں گشت بڑھانے،شہر اور دیہات کے ساتھ ساتھ چھوٹی بڑی شاہراوٴں پر موثر طریقے سے پٹرولنگ کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس کے علاوہ سرکل بھر کے ڈکیتی/رابری معہ قتل کے مقدمات پر خاص توجہ دینے کا حکم دیااس کے ساتھ ساتھ ان مقدمات میں شناخت پریڈ کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔ڈی پی او نے سرکل کما لیہ کے اہم مقدمات کے فریقین کو بھی سنا اور فریقین کو میرٹ پر تفتیش کی یقین دہانی کروائی۔ اس کے علا وہ ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق نے ڈی ایس پی کمالیہ کے دفتر میں آئے سائلین اور درخواست ہائے کے فریقین کو سنا اور ان کے حل کے سلسلہ میں موقع پر احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں