ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیرصدارت ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے تحت سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 نومبر 2020 17:36

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیرصدارت ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے تحت سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے تحت سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد حکومت پنجاب و انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب انعام غنی کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے تحت پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیرت النبی کے سلسلہ میں کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مولانا معنم حسین صدیقی،مولانا شمس الزماں قادری،مولانا احمد فیض گولڑوی،مفتی معید،تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،ممبران ضلعی امن کمیٹی،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان سمیت، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،انچارج سیکورٹی انسپکٹر عبد الصبور، پی آر او محمد عطا ء اللہ،لائن آفیسر عطا ء محمد ایس آئی اور پولیس ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت رسول مقبول پڑھی گئی اس موقع مولانا معنم حسین صدیقی نے نبی پاک کی سیرت طیبہ پر روشی ڈالی اور کہا کہ نبی پاک کی حیات ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم سب کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔مولانا شمس الزماں قادری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا نبی کریم کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے کیونکہ کہ ہمارے روز مرہ کے معاملات میں کوئی بھی ایسا پہلو نہیں ہے کہ جس کے بارے میں ہمیں نبی کریم? کی حیات مبارکہ سے رہنمائی نہیں ملتی ہم سب کو چاہیے کہ نبی پاک کی حیات مبارکہ کی روشنی سے اپنے دلوں کو منور رکھیں جس طرح نبی پاک نے تمام زندگی صبر کرنے اور دوسروں کو معاف کرنیکا درس دیا اسی طرح ہم لوگ بھی مشکلات میں صبر اور تحمل سے کام لیں اورعوام الناس کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر درگزر کر یں ہمسائیوں کے حقوق کا خیال رکھیں اگر کوئی مسلمان بھائی تکلیف میں ہو تو اس کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں