ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کاروائی کرتے ہوئے10 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 فروری 2021 16:46

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کاروائی کرتے ہوئے10 ملزمان کو گرفتار کر لیاجن کے قبضہ سے124لیٹر شراب،بندوق12بور معہ کارتوس،تاش کے پتے معہ جواء پر لگی رقم3200روپے اور گیس ری فلنگ کا سامان برآمد، مقدمات درج تفتیش جاری    ، تھانہ اروتی۔

ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان ایس آئی معہ کاشف مشتاق اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے2ملزمان جعفر ولد خان محمد اور سرفراز ولد بہادر کو قابو کیا جن کے قبضہ سے 30/30لیٹر شراب برآمد ہوئی جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔تھانہ پیر محل۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر محمد انور معہ محمد امین اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مبارک کو اسلحہ ناجائز سمیت رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز بندوق 12بور معہ کارتوس برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔

تھانہ سٹی ٹوبہ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر صفدر احمد معہ رفاقت علی اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم راشدولد محمد بوٹا قوم جت سکنہ چک نمبر328ج ب کو قابو کیاجس کے قبضہ سے 34لیٹر شراب بر آمد ہوئی جس پر مقدمہ درج کیاگیا۔دوسری کاروائی میں محمد رفیق اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ صدر کمالیہ۔ایس ایچ او تھانہ صدرکمالیہ غلام عباس ایس آئی معہ علی عمر ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے4کس ملزمان فراز وغیرہ کو تاش پر جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم 3200روپے برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔    تھانہ سٹی کمالیہ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ محمد اکرم ایس آئی معہ وارث علی ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کو غیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں