تھانہ سٹی گوجرہ۔گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والاڈاکو زخمی حالت میں گرفتار چھینا گیاموٹر سائیکل اور نقدی برآمد

پولیس کو اطلاع مو صول ہوئی کہ چک 99ج ب پھاٹک والی بستی کے قریب 2کس مسلح نامعلوم ملزمان نے واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 10 جون 2021 17:49

ٹو بہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تھانہ سٹی گوجرہ۔گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والاڈاکو زخمی حالت میں گرفتار چھینا گیاموٹر سائیکل اور نقدی برآمد،پولیس کو اطلاع مو صول ہوئی کہ چک 99ج ب پھاٹک والی بستی کے قریب 2کس مسلح نامعلوم ملزمان نے واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی گوجرہ اعجاز احمد ایس آئی ہمراہ محمد ارشد ایس آئی و دیگر نفری موقع پر پہنچے موقع پر موجود فیصل ولد مبارک قوم موچی سکنہ قادری دربار گوجرہ نے بتلایا کہ وہ چک 99ج ب سے گوجرہ شہر آ رہا تھا کہ پھاٹک والی بستی کے قریب دونا معلوم مسلح ملزمان گن پو ائنٹ پر موٹر سائیکل نمبر ی FDP/3552روڈ پرنس ماڈل2019 اورپرس جس میں نقدی10 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر ملزمان کا تعا قب شروع کیاپولیس کے تعا قب کرنے پر ملزمان نے سیم نالہ کے قریب موٹر سائیکل پھینک دیا اور قریبی جھاڑیوں میں گھس کر پولیس پارٹی پرفائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری اور ملزمان کو ڈرانے کے لیے جوابی ہوائی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیم نے ایک کس ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا زخمی ڈاکو کی شناخت زاہد عرف لڈو ولد فضل محمد قوم آرائیں سکنہ 258گ ب کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ گولیاں،واردات کے دوران چھینا گیا موٹر سائیکل اور پرس برآمد ہوا۔زخمی ملزم کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ شفٹ کیا گیا جبکہ ملزم کادوسرا ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم انتہائی خطر ناک اور پنجاب بھر کے مختلف اضلاع رحیم یار خان،سرگودھا،لیہ،خانیوال،بہاولپور،راولپنڈی،فیصل آباد اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پولیس کو ڈکیتی،راہزنی،ہاؤس رابری،روڈ رابری اور ناجائز اسلحہ کے درجنوں مقدمات 514/16،218/17، 200/17، 199/17،208/17،44/15،667/17، 506/17،819/18، 37/18،657/13، 3/18،157/18،84/18، 1557/13، 399/13،321/13،434/11،513/9،621/13،951/9، 1049/9، 496/19، 216/19،38/19، 94/21،139/21،676/10،373/21اور132/13میں مطلوب تھا اور متعدد مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں