ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی کھلی کچہری

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 24 ستمبر 2021 18:11

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی کھلی کچہری ، ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف علی شاہ نے بطور نما ئندہ ڈی پی او ٹوبہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے ڈی پی او آفس کے لان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف علی شاہ نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔اس موقع ڈی ایس پی صدر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام والناس سے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تا کہ لوگوں کو اکٹھا کر کے ان کے مسائل سنے جائیں ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں