ٹوبہ ٹیک سنگھ، نیشنل ووٹر ڈے 7دسمبر کو منایا جائے گا

بدھ 5 دسمبر 2018 16:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) نیشنل ووٹر ڈے 7دسمبر کو منایا جائے گا ،جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ملک بھر میں نیشنل ووٹر ڈے کے پروگرامز منعقد ہوں گے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام سالانہ نیشنل ووٹر ڈے کے سلسلہ میں ایک تقریب کل 7دسمبر جمعة المبارک کو سپورٹس سٹیڈیم سے ملحقہ ای لائبریری میں منعقد ہوگی،جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میاں محمد اسلم،چیف ایگز یکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سید توقیر شاہ سمیت دیگر افسران و مقررین شرکاء کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کریں گے ،اس موقع پر ایک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں