تھانہ رجانہ۔گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا خطر ناک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

منگل 20 اپریل 2021 18:17

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) تھانہ رجانہ۔گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا خطر ناک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،رجانہ پولیس کو اطلاع مو صول ہوئی کہ 284گ ب لنک روڈ بھاگٹ بنگلہ کے قریب 4کس نا معلوم ملزمان نے واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر ایس ایچ اوتھانہ رجانہ انسپکٹر محمد انور کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ اوتھانہ رجانہ معہ ملازمان پولیس موقع پر پہنچے۔

موقع پر موجود احمد شیر ولد غلام جعفر قوم مارتھ سکنہ 262گ ب نے بتلایا کی وہ اپنے دوست محسن ولد نور محمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہو کر اپنے گھر 262گ ب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنے ایک قریبی عزیز کو ایمر جنسی پیسے دینے جا رہا تھا کہ راستہ میں 284گ ب لنک روڈ جانب بھاگٹ بنگلہ جنگل کے قریب4کس مسلح افراد نے ہمیں اسلحہ کے زور پر روک لیا جبکہ ایک ڈاکو نے میری جیب سے پرس جس میں رقم150000روپے و شناختی کارڈ نکال لیے موٹر سائیکل چھیننے پر ہم نے مزاحمت کی اور ڈاکو کے گلو گیر ہو گئے جس پر ایک ڈاکو جو کہ مسلح پسٹل تھا نے یکے بعد دیگرے مجھ پر سیدھے فائر کئے جو غ*میر ی بجائے اس کے ساتھی ڈاکو کی ٹانگوں میں لگے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہمارے شورو اویلا کر نے اور پیچھے آتے موٹر سائیکل کو دیکھ تین کس نا معلوم ڈاکوپنے زخمی ساتھی اور موٹر سائیکل بلا نمبری چھوڑ کر جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔ پولیس نے تعاقب کر کے ایک کس ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس نے اپنا نام و پتہ محمد ندیم ولد محمد طفیل قوم آرائیں سکنہ چک 341گ ب ننگلاں بتلایا زخمی ملزم کو برائے علاج معا لجہ پولیس حراست میں فوری طور پرDHQہسپتال ٹوبہ شفٹ کیا گیا۔

گرفتار ملزم سے دوران واردات چھینا گیا پرس، واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہو چکا ہے۔ ملزم کے دوسرے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم انتہائی خطرناک اورضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر گوجرہ کو ڈکیتی،راہزنی کے مقدمات220/18، 223/18، 224/18، تھانہ اروتی کو ڈکیتی کے مقدمہ138/18اور تھانہ رجانہ کو ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات202/18 اور330/21میں مطلوب ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں