ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی اوکے ہمراہ مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ

منگل 28 مارچ 2023 17:49

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز کے ہمراہ شاہین فٹبال اسٹیڈیم میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پوائنٹ پر موجود شہریوں سے فری آٹے کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کا کہنا تھاکہ شہریوں کی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے فٹبال اسٹیڈیم میں نیا پوائنٹ قائم کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو آسانی کے ساتھ فری آٹا فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آٹے کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے شہریوں کو 2،2 بیگ اکٹھے دیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام شہریوں خصوصا خواتین اور بزرگوں کو بیٹھنے کی مناسب جگہ فراہم کی جائے اور ہر ممکن کوشش کی جائے کہ کوئی مستحقِ خالی واپس نہ جائے، انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہیں، شہریوں میں آٹے کی بلا تفریق تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اربوں روپے کا یہ منصوبہ شروع کیا ہے اور اس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں