کمالیہ ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں، چھ گاڑیاں تھانے میں بند

منگل 27 فروری 2024 17:31

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) آرٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کمالیہ روڈ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں، چھ گاڑیاں تھانے میں بند کروا دی گئی۔ 35 ہزار کے قریب جرمانہ وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آرٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ محسن ریاض نے کمالیہ روڈ پر دھواں چھوڑنے اور پریشر ہارن رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران چھ گاڑیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے انہیں تھانے میں بند کروا دیا اور بعض گاڑیوں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

اس دوران 35 ہزار روپے کے قریب گاڑیوں کو جرمانہ بھی کیا گیا ہے جو کہ وصول کر کے قومی خزانے میں جمع بھی کروا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر آرٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ محسن ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں، ٹرانسپورٹروں سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر جو گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں ان کی حالت کو بہتر بنائیں اور پریشر ہارن گاڑیوں سے فوری طور پر اتار یں ۔ یہ مہم حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کی گئی ہے۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں