کمالیہ ،ٹریفک پولیس کی جانب سے لاری اڈا میں ٹریفک آگاہی پروگرام کا انعقاد

بدھ 28 فروری 2024 16:21

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) کمالیہ ٹریفک پولیس کی جانب سے لاری اڈا کمالیہ میں ٹریفک آگاہی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن ظفر اقبا ل نے کہا کہ روڈ سیفٹی قوانین کا علم ہر شہری کو ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

روڈ پر معمولی سی غلطی ایکسیڈنٹ کا سبب بنتی ہے ۔ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں جان بھی جاسکتی ہے یا کوئی معذوری ہوسکتی ہے۔روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی حاصل کرکے روڈ ایکسیڈنٹ کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ ہر گز نہ کریں،دوران ڈائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں ۔ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں