تربت ،لیویز اسپیشل فورس بلیدہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، منشیات کا اڈا نظر آتش ،اڈے سے منشیات اور ٹی ٹی پستول قبضے میں لے لئے

ہفتہ 25 جولائی 2020 20:10

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2020ء) لیویز اسپیشل فورس بلیدہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان، منشیات کا اڈا نظر آتش ،اڈے سے منشیات اور ٹی ٹی پستول قبضے میں لے لیئے، کاروائی پر ڈپٹی کمشنر کیچ کا لیویزاسپیشل فورس کے جوانوں کیلئے 20 ہزار روپے نقدانعام کا اعلان اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد کے مطابق لیویز اسپیشل فورس نے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی ہدایت میں بلیدہ میں عوام کے تعاون سے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے لیویز اسپیشل فورس نے گلی بلیدہ میں ایک منشیات کے اڈے میں کاروائی کرتے ہوئے اسے نظرآتش کردیا ہے اور وہاں سے منشیات اور ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی ہے جبکہ منشیات فروش نثار ولد عبدالرحمن موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے انھوں نے کہا کہ لیویز اسپیشل فورس کی کامیاب کاروائی پر لیویز کے جوانوں کیلئے ڈپٹی کمشنر کیچ نے 20 ہزار نقد دینے کا اعلان کردیا ہے انھوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے جلد ہی بلیدہ کو منشیات سے پاک کریں گے اسکے بعد ذعمران میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں