سکیورٹی فورسز کی کارروارئی ‘ بی ایل ایف کمانڈر سمیت 13دہشتگرد مارے گئے ‘کمانڈر ظریف گرفتار ‘ اسلحہ برآمد

پیر 13 اپریل 2015 13:35

تربت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) گیبن کے علاقے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران بی ایل ایف کے کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد مارے گئے ‘ کمانڈر ظریف کو گرفتار کرکے خود کار ہتھیار ‘ راکٹ لانچربر آمد کرلئے گئے -ترجمان ایف سی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر تربت کے گاوٴں گیبن میں آپریشن کیا تو ملزمان نے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، مقابلے میں بی ایل ایف کے کمانڈر حیات سمیت 13 شدت پسند ہلاک ہوئے ‘ کمانڈر ظریف کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور راکٹ لانچر بھی بر آمد ہوئے آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور اے پی سیز کی مدد لی گئی۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اسپیشل آپریشن ونگ اور مکران اسکاوٴٹس نے حصہ لیاسیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے شر پسند 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی جی ایف سی نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن کے لئے ہر قربانی دیں گے اورخوف کے ہر قطرے کا حساب اور بدلا لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 3 روز قبل تربت کے علاقے گگ دان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں