تربت میں 2 سگے بھائیوں کی لاشیں برآمدکر لی گئیں

اتوار 19 مئی 2013 15:52

تربت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مئی۔ 2013ء) بلوچستان کے علاقے تربت میں 2 سگے بھائیوں کی لاشیں برآمدکر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیویز فورس نے اطلاع ملنے پر تربت سے دس کلومیٹر دور پسنی شاہراہ پر سوراب ندی سے دو لاشیں برآمد کرلئے ، لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی شناخت شاہ زیب اور نور زیب ولد نور محمد ساکن پنجگور خدا بادان کے ناموں سے کی گئی ، لیویز کے مطابق مقتولیں کے بوڑیز پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ، مقتولین کے رشتہ داروں کے مطابق الیکشن سے قبل انکو اغواء کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں