تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او پنجگور جاں بحق

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 17:42

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء) تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او پنجگور جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اومراد بلیدی عید کی چھٹیوں کے سلسلے اپنے گھر تربت آئے ہوئے تھے اور اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ تربت بازار سے موٹرسائیکل پر نواحی علاقے سنگانی سر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد مراد بلیدی پچھلے ایک سال سے ایس ایچ او پنجگور کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں