تربت ،نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو اغواء کرلیا

أ

جمعہ 2 جنوری 2015 21:48

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو اغواء کرلیا بتایا جاتا ہے کہ سیٹھ یاسین کا جواں سالہ بیٹا اپنی دکان بند کرکے گھر واپس آرہا تھا کہ اسے گھر کے قریب ہی نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اغواء کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی تربت میں موجود تھے اور ان کی موجودگی کی وجہ سے تربت شہر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے اس کے باوجود اغواء کا یہ واقعہ رونما ہوا ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں