تربت ، رہائشی کو ارٹر میں دستی بم سے حملہ

ہفتہ 1 دسمبر 2007 17:56

تربت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین 01 دسمبر2007 ) تربت میں دن دیہاڑے ایک شخص کے رہائشی کو ارٹر میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ستار نامی کو معمولی چوٹیں آئیں اور مکان کی چھت کو نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جیولری مارکیٹ مین بازار تربت سے ملحقہ کراچی کے رہائشی ستار نامی شخص کے رہائشی کو ارٹر میں دو نامعلوم نقاب پوشوں نے دن کے ایک بجے کے قریب اس کے رہائشی کو ارٹر میں گھس کر وہاں موجوس پانچ افراد پر پسٹل تان لی اور کہا کہ ہاتھ اوپر کرو اس کے باعد انہیں ایک کمرے میں بند کیا گیا اور بعد میں وہاں ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے ان کے کے مطابق دھماکہ بند جگہ پر ہوا اسی لئے اس کی آواز شدید تھی اس رہائشی کو ارٹر کی چھت کو معمولی نقصان ہواواردات کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی اس واقعہ کے بعد تربت کے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں