تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر اور ایک اہلکار جاں بحق

منگل 17 جون 2008 16:45

تربت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2008ء) تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر اور ایک اہلکار جاں بحق دوہرے قتل کی اس واردات سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مچھلی مارکیٹ تربت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سب انسپکٹر عبدالخالق اور پولیس اہلکار تاج محمد کو ہلاک کردیا پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عبدالخالق کو تین جبکہ تاج محمد کو سر میں ایک گولی لگی جس سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا متقولین کی نعشیں ہسپتال پہنچا دی گئیں مقتول عبدالخالق سٹلمنٹ افسر مکران عبدالرحمان دشتی اور نیشنل پارٹی کے رہنما لالہ رشید کا بھائی ہے بتایا جاتا ہے کہ عبدالخالق پہلے لیویز میں تعینات تھا جس کے بعد اسے پولیس میں ٹرانسفر کیا گیا تھا ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں