تربت ،سید احسان شاہ نے اپنی مدبرانہ سیاست سے ثابت کر دیا کہ وہی اصل لیڈر ہیں،عزیز دشتی

منگل 22 جنوری 2019 20:30

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) سید احسان شاہ نے اپنی مدبرانہ سیاست سے ثابت کر دیا کہ وہی اصل لیڈر ہیں اور انکی لیڈر شپ ہی عوام کی مشکلات کو دور کرنے کا ذریعہ بنے گی ، بی این پی کی متوقع سیشن سے ثابت کردینگے کہ سید احساس شاہ کی قیادت کو قوم تسلیم کر چکی ہے ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کیچ کے نواجوان کارکن سماجی رہنما عزیز دشتی نے اخبارات کو جارہ کر دہ اپنے ایک بین میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ بد ترین سیاسی کشیدہ صورتحال میں سید احسان شاہ نے مدبرانہ طرز عمل سے قوم کی قیادت کا بیڑہ اٹھا کر قوم کے حقئقی رہنما ہونے کا ثبوت دیا ہے بی این پی تربت کے متوقع کونسل سیشن میں بلوچستان سے بلوچ عوام کا سیلاب ثابت کر دے گا کہ بی این پی کے اسل قائد سید احسان شاہ ہیں اور قوم کو انکی قیادت پر فخر ہے عزیز دشتی نے مزید کہا کہ سید احسان شاہ کی قیادت بلوچوں کا بی این پی عوامی کے جھنڈے تلے جمع ہونا اور آنے والے وقتوں میں پائے کے بلوچ لیڈروں کی ان کے ساتھ مل جانے کے امکانات سے ثابت ہوگیا ہے کہ سید احسان شاہ پاکستان میں ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کی مدبرانہ سیاسی سوچ نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں اور وہ اپنے کیے پر پشیمان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں