آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان ناگرا کا کیچ کے مختلف علاقوں کا دورہ

آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے بچوں کی آبیاری ضروری ہے،میجر جنرل سعید احمد

ہفتہ 13 جولائی 2019 22:34

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2019ء) آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان میجر جنرل سعید احمدناگرا کا کیچ کے مختلف علاقوں کا دورہ ، میرانی ڈیم میں میرانی ماڈل ولیج کا افتتاح کیا، پھر آئی جی ایف سی سائوتھ نے بل نگوردشت کا دورہ کیا ،جہاں پر کرنل نعیم اور علاقائی معتبر میریاسر بہرام رند نے انکا استقبال کیا جہاں پر انہوں نے گرلز اسکول منیرآبادبلنگور اور چائلڈرن پارک بلنگور کا افتتاح کیا اس موقع پر کمانڈنٹ دالبندین رائفل کرنل نسیم احمد انکے ہمراہ تھے جبکہ بل نگور میں آئی جی ایف سی نے عمائدین شہر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پیدارک میں آئی جی ایف سی میجر جنرل سعید احمد ناگرہ نے پیدارک میں پبلک پارک کا افتتاح کیا، اس موقع پر کیچ کے مشہورو معروف مذہبی اسکالرمفتی شاہ میرعزیز اور کرنل طلعت بھی موجود تھے جہاں پر میجر سعید احمد ناگرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز اورپارک ان علاقوں کی بنیادی ضرورت ہیں طلباء کی ذہنی نشو نما اور فیزیکلی فٹنس کیلئے پارک اور دیگر تفریحی پوائنٹس کا ہونا ضروری ہے ایک تندرست قوم ہی آگے ملک کو چلا سکے گا انھوں نے کہا کہ جہاں بھی ضرورت پڑے گی ایف سی اپنے حصے کا کام کرے گی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے بچوں کی آبیاری ضروری ہیاس موقع پر عمائدن شہر نے آئی جی ایف کو بلوچی پگڑی پہنائی ، کرنل کو آرڈ کرنل شاہد چوہدری نے بتایا کہ کمیوینٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل سعید احمد ناگرا نے کیچ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوراس پروگرام کے تحت مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا اور عمائدین شہر سے ملاقاتیں اسی پروگرام کے تسلسل ہیں،بلنگوراورپیدارک کے مقامی عمائدین نے آئی جی ایف سی کا دورہ اورعوامی فلاح وبہبود کے اسکیموں کی تعمیرپرانکاشکریہ اداکیااس موقع پر دشت کیچ کے معروف سماجی رہنمامیر یاسربہرام رند نے بھی آئی جی ایف سی کے مختلف علاقوں کے دورے اورترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ایف سی سائوتھ کی جہداورقربانیوں کی بدولت علاقے میں امن وامان قائم ہواہے اورعوامی مفادکے اسکیموں کی تکمیل سے علاقے کے عوام مستفید ہورہے ہیںجس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں