پیرامیڈک سٹاف ہماراقیمتی اثاثہ ہے ،انسانی صحت کے حوالے سے کردار انتہائی کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،طارق قمر بلوچ

ہماری ذمہ داری ہے ہم انکو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری میڈیکل سازوسامان سے لیس کریں، کمشنر مکران ڈویژن

جمعرات 9 اپریل 2020 17:27

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر بلوچ سے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن ڈسٹرکٹ کیچ تربت کے صدر کامریڈ باقی بلوچ کی سربراہی میں پیرا میڈکس ڈسٹرکٹ کیچ کے وفد جن میں نائب صدر سبزل خان کولواہء بلوچ،جنرل سکرٹری عابد علی بلوچ،چیئرمین خدا بخش بلوچ اورپریس سیکر ٹری شبیر احمد دشتی بلوچ شامل تھے کمشنر مکران کے آفس میں ملاقات کیا۔

انہوں نے کمشنر مکران سے مطالبہ کیا کہ پیرا میڈکس اسٹاف کو ڈیوٹی کے د وران کرونا واہرس سے بچاو کیلئے حفاظتی سازوسامان جنمیں دستانے , N95ماسک سمیت دیگر دوسرے حفاظتی کٹس شامل ہیں جلد مہیا کیے جائیں تاکہ پیرامیڈک اسٹاف اس وبائی مرض سے مکمل طورپر محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پیرا میڈکس کرونا واہرس کی وبا کے پھیلنے کے خطرے کے باوجود اپنے ڈیوٹی کو انسانی خدمت سمجھ کر بخوبی سر انجام دے رہے ھیں جو یقینا لاحق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر بلوچ نے کہا کہ پیرامیڈک اسٹاف ہماراقیمتی اثاثہ ہے اور انسانی صحت کے حوالے سے انکا کردار انتہائی کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انکو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری میڈیکل سازوسامان سے لیس کریں۔ اس دوران انہوں نے پیرا میڈکس ڈسٹرکٹ کیچ کے ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اسٹاف کیلئے 50 عددN95 ماسک ،20 ڈبہ ڈیٹول صابن، ایک ڈبہ دستانہ ،5 ڈبہ حفاظتی کٹس پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ کیچ تربت کے صدر کامریڈ باقی بلوچ کے حوالے کیا۔

کمشنرمکران ڈویژ ن پیرا میڈکس کے وفد کو ہدایت کیا کہ پیرا میڈکس کیچ کا ممبران جو ایمرجنسی ڈیوٹی دے رہے ہیں اور رسک میں ھیں۔ یہ حفاظتی سازوسامان صرف ان کیلئے ھیں۔تاکہ وہ کرونا واہرس کے وبا سے مکمل طورپر محفوظ رہ سکیں۔ اس دوران کمشنر نے پیرا میڈکس ڈسٹرکٹ کیچ کو ایمرجنسی ڈیوٹی دینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور کرونا وبا کے تدارک کے لئے انکی گراں قدر خدمات کی ستائش بھی کی۔

کمشنر مکران نے پیرا میڈکس کے وفد کو یقین دلایاکہ جونہی صوبائی حکومت کی جانب سے دیگر حفاظتی سازوسامان موصول ہونگے وہ انکو فوری طور پر پیرا میڈکس کو مہیا کرینگے تاکہ وہ بغیر کسی مشکلات کے اپنا کام سرانجام دے سکیں۔آخر میں پیرا میڈکس ڈسٹرکٹ کیچ کے صدر اور اراکین وفد نے کمشنر مکران ڈویژن کو پیرا میڈکس کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوا ہے کہا کہ پیرا میڈیکس کی طرف سے ایمرجنسی ڈیوٹی کرنے میں انشا ء اللہ کوہی شکایت نہیں ہوگی۔

پیرا میڈکس کے وفد نے کمشنر مکران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ مکران ڈویژن کے عوام کو ایک نیک دل ،انسان دوست اور ہمدرد کمشنر نصیب ہوا ہے۔ جنکے بروقت اقدامات کی وجہ سے ضلع کیچ اب تک کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں