موجودہ بجٹ عوام دوست اور جمہوری بجٹ ہی: میر بالاچ عزیز رند

دشت مند گوکدان ، بل نگور میں جتنے بھی کروڑوں کے اسکیمات اور پروجیکٹس منظور ہوئے ہیں یہ سب ایم پی اے لالا رشید دشتی اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالروف رند کی کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ ہی:سیاسی و سماجی رہنما

جمعرات 24 جون 2021 22:16

ٴتربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) تربت ،کیچ کے سیاسی و سماجی رہنما میر بالاچ عزیز رند نے موجودہ صوبائی بجٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے موجودہ بجٹ عوام دوست اور جمہوری بجٹ ہے موجودہ بجٹ میں دشت مند گوکدان ، بل نگور میں جتنے بھی کروڑوں کے اسکیمات اور پروجیکٹس منظور ہوئے ہیں یہ سب ایم پی اے لالا رشید دشتی اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالروف رند کی کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے دشت مند گوکدان، بل نگور کے لئے ترقیاتی اسکیمات اور کروڑوں کی منصوبے بجٹ 2021/22 میں ڈالنے کے لیے ایم پی اے لالا رشید دشتی کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے کیوں کہ موجودہ بجٹ میں جتنے بھی تاریخی اسکیمات دشت مند گوکدان، بل نگور کے لئے منظور ہوئے ہیں ماضی میں بھی انکا کوئی مثال نہیں ملتامیر بالاچ عزیز رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دوست اور جمہوری بجٹ ہے، موجودہ بجٹ سے لالا رشید دشتی کا حلقہ دشت مند گوکدان، بل نگور ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا موجودہ صوبائی سیٹ اپ سے پہلے دشت مند گوکدان، بل نگور میں ترقی خواب بن کر رہے گیا تھا نہ سڑکیں چلنے کے قابل تھیں نہ اور نہ کسی سابقہ نمائندہ نے تحصیل دشت کھڈان سمیت مند گوکدان اور بل نگور کے لئے اپنے نام کوئی کام کیا تھایہ ایم پی اے لالا رشید دشتی کی جد و جہد کا نتیجہ ہے کہ دشت مند گوکدان اور بل نگور کے لئے صدیوں بعد کروڑوں کے ترقیاقی اسکیمات منظور ہوئے ہیںمیر بالاچ عزیز رند نے بیان کے آخر میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی سے ریکویسٹ کی ہے کہ ایم پی اے لالا رشید دشتی کو اچھی وزارت دی جائے جس سے لالا رشید دشتی اپنے حلقے کے عوام کے لئے مزید کام کر سکے کیوں کہ لالا رشید دشتی جیسا غریب دوست اور ترقی پسند سوچ کے مالک اپنے حلقے کا مسبتقل بنا سکتا ہے دشت کھڈان میں گذشتہ بجٹ میں دشت روڑ بریج پل، ڈرگ سینٹر, لائبریری اسکولز اپگریڈز اور بہت سے ترقیاتی کام ہوئے انکا کریڈٹ بھی ایم پی اے لالا رشید دشتی کو جاتا ہے جو جمہوری اور ترقیاتی سوچ و فکر پر یقین کر کے تحصیل دشت کھڈان کے لئے تاریخی کام کر رہے ہیں

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں