ق*ضلع کیچ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کمشنر مکران نے مختلف مقامات کا دورہ

منگل 27 فروری 2024 22:20

ڈ تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) ضلع کیچ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کمشنر مکران نے مختلف مقامات کا دورہ کیااس موقع پر انکے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ریحان دشتی ، ایکسیئن بی اینڈ آر کیچ گل محمد بلوچ اور ایکسیئن ایم ایم ڈی شفقت بلوچ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی ہمراہ تھے کمشنر مکران نے بارشوں کی اطلاعات کی موصولی پر محکمہ پی ڈی ایم اے ،ایم ایم ڈی اور بی اینڈ آر کے افسران کے ساتھ ملکر زبیدہ جلال روڑ پر ناصر آباد ، نودز اور تگران آباد سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر متاثرہ روڑ اور پلوں کے کی مرمت اور بحالی کے کام کی خود نگرانی کی اور وہاں پر مختلف کام کا جائزہ لیا.بعد ازاں انہوں نے نہینگ ندی پر واقع نہینگ پل کا بھی معائنہ کیا جہاں زیادہ بارشوں کے نتیجے میں نہنگ پل کے اپروچ کو نقصان پہنچا ہے اور وہاں پر بارشوں کا پانی اورفلو کررہا تھا۔

(جاری ہے)

کمشنر مکران نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی جونہی ندی کے پانی میں کمی آئے تو فوراً نہنگ پل کے اپروچ کو مرمت کیا جائے اور اسے ٹریفک کے لیے فوری طور پر بحال کیا جائے۔واضح رہے بارشوں کے نتیجے میں زبیدہ جلال روڑ سمیت مختلف پلوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے مگر انتظامیہ اور متعلقہ اہلکاروں کی بروقت اقدامات سے ضلع کیچ میں مختلف روڑوں کو ٹریفک کے لیے کھولنے کے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں اور متاثرہ ٹھوٹے ہوئے روڑوں پر بلڈوزر اور دیگر مشینری دن رات کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں