عمرکوٹ ،کنری سب ڈویڑن کے ملازمین کا اپنے حق میں مظاہرہ

جمعہ 11 جنوری 2019 21:19

عمرکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین کی اپیل پر کنری سب ڈویڑن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں چیئرمین سب ڈویثرن کنری طاہر علی آرائیں،وائس چیئرمین نتھو مل،جنرل سیکریٹری مرتضی سانداور جوائنٹ سیکریٹری زین العابدین پٹھان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جبکہ دفاتر کی تالابندی تالہ بندی کرکے کنری نبی سر روڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیبر یونین کے رہنماوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ملازمین کو رسک الاؤنس۔میڈیکل الاؤنس۔ نہیں مل رہا۔فوت ہو جانے والے ملازمین کے بچوں کو فوتی کوٹہ پر عمل درآمد نہیں ہو رہا سیاسی بنیادوں پر واپڈا ملازمین کے تبادلے کئے جارہے ہیں اور 2013 میں بھرتی ہونے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو پکا نہیں کیا جا رہا، ملازمین کو کسی قسم کا کوئی تحفظ حاصل نہیں انہوں نے یونین کے مرکزی چیئرمین عبد الطیف نظامانی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئیحکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مطالبات فوری طور پر منظور کئیجائیں بصورت دیگر ملک بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں