ْعمرکوٹ کو صاف ستھرا ماڈل شہربنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت اجلاس

منگل 12 فروری 2019 19:13

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) عمرکوٹ شہر کو صاف ستھرا ماڈل شہربنانے اور صفائی مہم چلانے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع کانسل چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاھ ، مونسپل کمیٹی عمرکوٹ چیرمین خالد سراج سومرو ، 51برگیڈ پاک آرمی چھور کینٹ کے میجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ ، ضلع کے تمام محکموں کے آفسران ، سول سوسائیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ عمرکوٹ شہر کو ماڈرل شہر اور صاف ستھرا بنانے کے لیے ایک آگاہی صفائی مہم چلائی جائے اور اس مہم میں تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ایک ہفتہ جاری رہنے والی صفائی مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ شہر ایک تاریخی حیثت کا حامل ہے اور گیٹ وی آف تھر ہونے کی وجہ سے ضروری ہے کہ یہ شہر آلودگی سے پاک اور صاف ستھرا شہر ہو اور اس شہر کے روڈ س اور سیوریج نظام صاف ہو اور اس کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کانسل چیرمین عمرکوٹ ڈاکٹر سید نور علی شاھ نے کہا کہ عمرکوٹ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے شروع ہونے اور صفائی مہم سے پہلے مکمل کئے جائیں تاکہ مکمل صفائی کروائی جا سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ عمرکوٹ کی عوام کو سیوریج اور آب نکاسی نظام کے متعلق مکمل آگاہی اور شعور پیداکرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ شہر میں چلنے والے غیر رجسٹرڈ رکشے ، چنگچی رکشوں کو رجسٹرڈ کروا کر ان کے لیے ایک مخصوص اسٹاپ مقرر کیا جائے اور شہر میں ہیوئی لوڈنگ گاڑیوں کی انٹری پر پابند لگائی جائے تاکہ ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جا سکے ، اس موقع پر اجلاس کوشروع ہونے والی صفائی مہم کے متعلق مکمل بریفنگ دیتے ہوئے مونسپل کمیٹی چیرمین عمرکوٹ خالد سراج سومرو نے کہا کہ ایک ہفتہ کی صفائی مہم 05 مارچ سے شروع کی جائے گی جس کی مکمل تیاری اور انتظامات مکمل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تعاون کرنا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ شہر کی آبادی بہت زیادہ ہے اس لیے اس شہر کی آدم شماری کے حساب سے اس شہر کی پی این سی ہونی چاہئے اور بعد میں اس کا اوزیڈ ٹی شیرملنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ شہر تھر کا کاروباری مرکز ہے اس وجہ سے کاروبار کی آمدورفت کی مناسبت سے روزانہ کی بنیاد پر کتنے ہی مسافروں کی آمد ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہاں کا ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ اس شہر کے تمام بس اسٹینڈ، ٹیکسی اسٹینڈ ، کوچوں کے اسٹینڈ، چنگچی رکشوں کے اسٹینڈسمیت کیٹل فارم سمیت سبزی منڈی کو بھی شہر سے باہر منتقل کرنا تمام ضروری ہے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ضلع کے ٹرانسپورٹ مالکان سے 15فروری اور تمام ٹیڈرس بردران سے 19فروری کو صفائی مہم کے حوالے سے اجلاس طلب کیاجائے گا ، اس موقع پر تمام سول سوسائیٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈروں کی جانب سے سوالات کئے گے اور اپنی تجاویزبھی پیش کی گی جس میں عمرکوٹ شہر کا سٹی سروے کروانا ،کتا مار مہم چلانا ، مختلف روڈ راستوں پر تجاویزات کا خاتمہ ، شہر میں خراب پائیپ لائیوں کی بحالی کے ساتھ دیگر تجاویز بھی نوٹ کروائی گی ، بعد ازا اجلاس میں موجود پاک آرمی 51 برگیڈ چھور کینٹ کے میجر کی جانب سے شروع ہونے والی صفائی مہم کے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گی ، انہوں نے کہا کہ صفائی مہم میں حصہ لینے والے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے ورکرز اور کانسلر وں کو پاک آرمی کی جانب سے انعام بھی دیا جائے گا ، اس موقع پر ایکسی این بپلک ہیلتھ انجنئیرنگ ، ایکسی این ایجوکیشن ورکس اینڈ سروس ، ڈی او پرائمری ، سکینڈری ، سوشل ویلفیر آفیسر ، ایم ایس عمرکوٹ ڈاکٹر سید معز علی شاھ ، میر حسن آریسر ، غلام مصطفی کھوسو، بنسی مالہی ، سردار بھیو ، اللہ بخش کنبھر، امام بخش خاصخیلی اور دیگر نے شرکت کی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں