کوروناویکسینیشن کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیاجائیگا،ڈپٹی کمشنرعمر کوٹ

منگل 1 جون 2021 23:34

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے کہاہے کہ عمرکوٹ ضلع میں کورونا کی ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیاجائے کوروناویکسینیشن کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی زیرصدارت ان کے دفتر میں کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کاجائزہ لینے اور کورونا کی ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ای ڈی سی ون ربیع محمد شاہ ضلع کے چاروں اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر، پی پی ایچ آئی ، آئی ایچ ایس کے نمائندے اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے کہا کہ عمرکوٹ ضلع میں کوروناویکسینیشن سینٹر پر کوروناویکسین لگانے کے عمل کوتیز کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس میں شریک افسران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کوروناایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے سماجی فاصلے کو اور ماسک پہننے کے عمل کویقینی بنایا جائے تاکہ اس خطرناک وباکو پھیلنے سے بچایاجاسکے۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ ابتک اٹھارہ ہزار افرادکوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے ڈی ایچ او ڈاکٹر اللہ داد راٹھور کو سختی سے ہدایت کی کہ عمرکوٹ میں قائم کورونا ویکسین مراکز پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے لوگوں کو کرسیاں مہیا کی جائیں اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ شہروں ، دکانوں اور ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر زیادہ سے زیادہ عمل کروایا جائے اور اگر کوئی دکاندار یا ٹرانسپورٹر خلاف ورزی کرتا ہے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اس موقع پر ڈی ایچ او نے اجلاس کو بتایا کہ اس وقت22 ہزار کورونا ویکسین ملی ہے جس میں ہم نی18 ہزار افراد کو ویکسین لگائی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں