خسرہ جیسی خطرناک مرض پرقابو پانے کیلئے ضلع عمرکوٹ میں 15نومبر سے 27نومبر تک خصوصی خسرہ ویکسی نیشن مہم شروع ہوگی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:52

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) خسرہ جیسی خطرناک مرض پرقابو پانے کیلئے ضلع عمرکوٹ میں 15نومبر سے 27نومبر تک خصوصی خسرہ ویکسی نیشن مہم شروع کی جاری ہے۔ خسرہ ویکسی نیشن مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید کبیر محمد شاہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ھال میں خسرہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کیدوران کیا اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز، محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور تمام این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتیہوئیایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون سید کبیراحمد شاہ نیافسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز اس ویکسینیشن مہم کی کامیابی میں اپنابھرپور کردار ادا کریں انہوں نے ڈی او سیکنڈری اور ڈی او پرائمری کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں بچوں کو خسرہ کی ویکسینیشن لگوانے میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں سے تعاون کریں اس موقع پر پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد نے کہا کہ 5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی مکمل فہرست حاصل کی جائی تاکہ کوئی بھی بچہ اس خسرہ مہم میں ویکسینیشن سے محروم نہ رہے سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیماری زیادہ خطرناک ہے کیونکہ یہ جلد میں پھلتی ہیاس موقع پر ڈی ایچ اوعمرکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اس خسرہ کی ویکسینیشن مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی ذمیواری کے ساتھ ادا کریں اور اس خسرہ مہم کو بھرپور کامیاب کیاجائے اس اہم اجلاس میں ڈی او پرائمری ڈوارکو مل ، کالجز کے پرنسپل ، پرائیویٹ سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ، تمام این جی اوز کے نمائندوں اور مختلف شعبہ جات سیتعلق رکھنیوالے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں