عمرکوٹ میرپورخاص روڈبیس میل موری اسٹاپ کے نزدیک رات مسافر اے سی کوچ اور چنگچی رکشہ میں خوفناک تصادم 6 افراد جاںبحق

ہفتہ 9 جولائی 2022 22:19

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2022ء) عمرکوٹ میرپورخاص روڈبیس میل موری اسٹاپ کے نزدیک رات مسافر اے سی کوچ اور چنگچی رکشہ میں خوفناک تصادم 6 افراد جاںبحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ،پتھورو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں پتھورو اسپتال پہنچائی رات گے حادثے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر تعلیم بھی حادثے کی جگہ پر پہنچے ۔

تفصیلات کیمطابق کراچی سے عمرکوٹ آنیوالی مسافر کوچ اور چنگچی رکشہ میں میرپورخاص عمرکوٹ روڈبیس میل اسٹاپ کے یہاں ٹکر ہوگی جسکے نتیجے میں چنگچی رکشہ میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جبکہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے بعد میں دو شدید زخمی بھی دم توڑگے جاںبحق ہونیوالوں میں نیاز مری،اکبر ،اور جبار گاڈھی کینام سے شناخت ہوسکی ہے بتایا جارہاہے کہ چنگچی میں سوار افراد قربانی بکرے لے کر میرپورخاص جارہے تھے ،جاںبحق ہونیوالے افراد کاتعلق کھائی سے بتایاجارہاہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاں میں سوگ کا ماحول ہے حادثے میں جاںبحق ہونیوالوں میں سے پانچ افراد ایک ہی خاندان کے ہیں بیس میل موری کے یہاں مسافرایسی کوچ تیزرفتاری کیباعث رکشہ پرچڑھ گی جس کے باعث یہ خوفناک حادثہ پیش آیااطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر تعلیم سیدسردار علی شاہ بھی اطلاع ملتے ہی بروقت جائے وقوعہ پہنچ گئے،صوبائی وزیر نے صورتحال معلوم کی زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

پتھورو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں پتھورو ہسپتال پہنچائی ایسی مسافر کوچ کے مسافر محفوظ رہے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں