عمرکوٹ ، خاصخیلی برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا، ایک شخص قتل،چار شدید زخمی

بدھ 27 جولائی 2022 21:13

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2022ء) عمرکوٹ کے قریب گاؤں میں خاصخیلی برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا، ایک شخص قتل،چار شدید زخمی۔عمرکوٹ کے قریب میر موری کے گاؤں گل محمد خاصخیلی میں خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران گولیاں لگنے سے پانچ افراد عباس خاصخیلی،محمد عثمان خاصخیلی،گلبہار خاصخیلی اور دوسرے گروپ کے گل محمد خاصخیلی اور حسین بخش شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عباس خاصخیلی اسپتال میں دم توڑ گیا، دیگر شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حیدرآباد ریفر کردیا گیا،زخمی محمد عثمان خاصخیلی نے میڈیا والوں کو بتایا کہ ایک ماہ قبل گاؤں سائیں بخش خاصخیلی کے رہائشی نوجوان اعجاز خاصخیلی نے ان کی لڑکی شبیراں بنت حمزہ خاصخیلی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا تھا، الٹا انہوں نے ہمارے گاؤں آکر ان پر حملہ اور فائرنگ کرکے ان کو زخمی کردیا ۔مقتول مغوی لڑکی کا چچا بتایا جاتا ہے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں