شب برآت کی نسبت سے عمرکوٹ کی جامع مدینہ مسجد میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد

پیر 26 فروری 2024 18:30

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2024ء) شب برآت کی نسبت سے عمرکوٹ کی جامع مدینہ مسجد میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا،اجتماع سے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے روحانی پیشوا پیر سید محمد عبدالعبود آزاد نے اپنے خطاب میں شب برآت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شب برآت میں بخشش کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں غروب آفتاب کے وقت سے ہی اللہ کی رحمتوں،کی آبشاریں برسنا اور برکتوں کا نزول شروع ہو جاتا ہے اس مبارک رات میں اللہ تعالی انسانیت کو گناہوں کے بوجھ سے آزاد کر دیتا ہے اللہ تعالی نے شب برآت کو جہنم سے آزادی اور عظمت وفضیلت والی رات بنایا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے بے حد شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں یہ رات عطا فرمائی ہمیں معافی اور مغفرت کے طلبگار ہونے کا موقع عطا کیا،انہوں نے کہا کہ اس رات میں اللہ تعالی بنی قلب کی بکریوں کے بالوں بھی زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے اس رات خیرو برکت کی دعائیں قبول اور بخشش کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،پیر سید عبد العبود آزاد نے کہا کہ شعبان معظم کی پندرہویں شب آتی ہے تو اللہ تعالی کی طرف سے اعلان ہوتا ہیکہ ہے کوئی مغفرت کا طالب کہ اس کے گناہ بخش دوں،ہے کوئی مانگنے والا کہ اسے عطا کروں اس وقت جو اللہ سے مانگا جائے وہ ملتا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور سنت نبوی پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں موجودہ بحران اور مسائل دین کی دوری کیوجہ سے ہیں،اس موقع ذکر وافکار کی محفل بھی سجائی گئی نعت خوانوں نے اللہ اور اس کے پیارے محبوب کے حضور ہدیہ نعت پیش کی،اجتماع کے اختتام پر مرحومین کی مغفرت جبکہ فلسطین،کشمیر اور امت مسلمہ کی مشکلات سے نجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں