عمرکوٹ میں 8 مارچ سے 9 مارچ تک لگائے جانے والے شیو میلے کے تمام انتظامات مکمل کر کے سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:23

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) عمرکوٹ میں 8 مارچ سے 9 مارچ تک لگائے جانے والے شیو میلے کے تمام انتظامات مکمل کر کے سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں شیو میلا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شیو میلا کمیٹی کے ممبران، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کمار ٹلوانی،لیکراج مالہی،سیٹھ پرشوتم داس،ڈی ایس پی سٹی خدابخش تھیبو،محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹر ایسرداس،میونسپل کمیٹی کے افسران،محکمہ پبلک ھیلتھ،محکمہ واپڈا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ لگنے والے دو روزہ شیو میلے میں صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں،انہوں نے پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ شیو میلے کی صورتحال کا جائزہ لیکر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں، بالخصوص میلے میں آنے والے زائرین کے لئے واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں،انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ شیو میلے میں ایمبولینس سروس فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ڈاکٹروں پر مشتمل بنائی جائے، اس موقع پر انہوں نے میلا کمیٹی کو ہدایت کی کہ آپ اپنا مکمل پلان ڈی سی آفس عمرکوٹ میں جمع کرائیں اور خاص طور پر میلے میں شریک تمام رضاکاروں کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں