ہوپ میڈیکل سنٹر عمرکوٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 3 مارچ 2024 16:45

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) ہوپ میڈیکل سنٹرکی جانب سے عمرکوٹ شہر میں غریب عوام کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا ، جس میں ماہر ڈاکٹرز عبدالحفیظ بگھیو، کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ اور اسٹروک فزیشن، ڈاکٹر ساجد حسین، کنسلٹنٹ نیورو فزیشن، خاتون ڈاکٹر رابیل بلوچ، کنسلٹنٹ نیورو فزیشن ، ڈاکٹر نعمان علی کنبھر، کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ، لیکچرار ڈاکٹر عرفان علی شاہ کنسلٹنٹ نیورو سرجن سول ہسپتال کراچی نے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا، جس میں جسم کی بیماریوں، ہاتھ پائوں کا سن ہونا، پیدائشی بچوں کے سر کی غیر معمولی نشوونما، ٹیومر، دماغ یا ریڑھ کی ہڈی کے مریضوں کا علاج کیا گیا، اس موقع پر ہوپ میڈیکل سینٹر کے انچارج ڈاکٹر عادل چانگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کے فری میڈیکل کیمپ میں260مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے ہمارے میڈیکل سینٹر پر بہترین طبی سہولیات میسر ہیں، جس میں اینڈوسکوپی، لیبارٹری اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں