ضلع عمرکوٹ کی تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

منگل 19 مارچ 2024 14:53

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ضلع عمرکوٹ کی تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ان سکیموں میں معیاری قسم کا میٹریل استعمال کیا جائے اور اس میں کوتاہی کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو خط ارسال کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے ضلعی عمرکوٹ کی صوبائی و ضلعی جاری ترقیاتی اے ڈی پی کی سکیموں اور ایم اینڈ آر کی سکیموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقدہ کئے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے سال 2024-2023 کے لیے ضلعی عمرکوٹ کی ضلعی اور صوبائی اے ڈی پی کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی اور سال 2023-2024 کی تمام ایم اینڈ آر کی ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے تمام محکموں کے ایکسی این اور انجینئرز کو ہدایت کی کہ ضلع عمرکوٹ کے اندر جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان ترقیاتی سکیموں سے مستفید ہو سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا کام معیاری کیا جائے اور اعلی کوالٹی کا مٹیریل استعمال کیا جائے اور اس میں کوئی بھی کوتاہی کرے تو ان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھا جائے اور ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے، اس موقع پر تمام محکموں کے ایکسی این کی طرف سے اپنے اپنے محکمے کی جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں ہائی ویز اور بلڈنگ ڈویژن عمرکوٹ کی اسکیموں پر 25 فیصد، ایجوکیشن ورکس کی اسکیموں پر 50 فیصد، صوبائی ہائی ویز کی اسکیموں پر 65 فیصد، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اسکیموں پر 30 فیصد فنڈز استعمال کئے گئے ہیں، جبکہ تمام انجینئرز کی طرف سے جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کی بھی یقین دہانی کرائی گئی، اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پراونشل بلڈنگ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ورکس اینڈ سروسز عمرکوٹ اور ایکسی این ھائی ویز اینڈ بلڈنگ ڈویژن عمرکوٹ کے افسران جس میں عبدالقیوم کنبھر، ھریش کمار، وشال مھیشوری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں