ْضلع عمرکوٹ کی تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ

منگل 19 مارچ 2024 16:48

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ضلع عمرکوٹ کی تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ان سکیموں میں معیاری قسم کا میٹریل استعمال کیا جائے اور اس میں غفلت لاپرواہی کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو خط ارسال کیاجائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے ضلعی عمرکوٹ کی صوبائی و ضلعی جاری ترقیاتی اے ڈی پی کی اسکیموں اور ایم اینڈ آر کی اسکیموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقدہ کئے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئیکیااس موقع پر انہوں نیسال 2024-2023 کے لیے ضلعی عمرکوٹ کی ضلعی اور صوبائی اے ڈی پی کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی اور سال 2023-2024 کی تمام ایم اینڈ آر کی ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیااس موقع پر انہوں نیتمام محکموں کے ایکسی این اور انجینئرز کو ہدایت کی کہ ضلع عمرکوٹ کے اندر جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان ترقیاتی سکیموں سے مستفید ہو سکیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا کام معیاری کیا جائے اور اعلی کوالٹی کا مٹیریل استعمال کیا جائیاور اس میں کوئی بھی کوتاہی کرے تو ان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھا جائیاور ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے، اس موقع پر تمام محکموں کے ایکسی این کی طرف سے اپنے اپنے محکمے کی جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں ہائی ویز اور بلڈنگ ڈویژن عمرکوٹ کی اسکیموں پر 25 فیصد، ایجوکیشن ورکس کی اسکیموں پر 50 فیصد، صوبائی ہائی ویز کی اسکیموں پر 65 فیصد، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اسکیموں پر 30 فیصد فنڈز استعمال کئے گئے ہیں جبکہ تمام انجینئرز کی طرف سیجاری تمام ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کی بھی یقین دہانی کرائی گئی، اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پراونشل بلڈنگ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ورکس اینڈ سروسز عمرکوٹ اور ایکسی این ہائی ویز اینڈ بلڈنگ ڈویژن عمرکوٹ کے افسران جس میں عبدالقیوم کنبھر، ھریش کمار، وشال مھیشوری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

۔۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں