وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی

ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس

اتوار 5 دسمبر 2021 19:55

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) نامعلوم چوروں نے ڈپٹی کمشنرکمپلیکس میں بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی،پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے، واقعہ پر شہریوں نے سخت تشویش کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ڈی سی کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرائے جائیں کہ وہ کام بھی کررہے ہیں یاناکارہ حالت میں ہیں ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے چوروں کوتلاش کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال بھی چوری ہوگئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں