سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر ارشد ملک پرخانیوال میں قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل،حالت خطرے سے باہر

اتوار 11 دسمبر 2022 17:10

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2022ء) سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر ارشد ملک پرخانیوال میں قاتلانہ حملہ میں زخم یہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ڈاکٹر ارشد ملک کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ خانیوال ریلوے روڈ پر اپنے پرائیویٹ کلینک سے باہر نکل رہے تھے۔ ڈاکٹر ارشدملک کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال خانیوال شفٹ کردیا گیا۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرلئے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق گولی ارشد ملک کی بائیں ٹانگ میں لگی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر وہاڑی نمبری موٹرسائیکل پر سوار تھے ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے گزشتہ دنوں محکمہ صحت وہاڑی کے ملازم عامر کھیڑا سے ہونے والے تنازعات کے متعلق بتایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ عامر کھیڑا نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں جس پر عامر کھیڑا کے خلاف ڈاکٹر ارشد ملک نے وہاڑی میں جان سے مارنے اور قاتلانہ حملہ کرنے کے دھمکیاں دینے کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر خانیوال عمر افتخار شیرازی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال پہنچے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سی ای او وہاڑی ڈاکٹر ارشد ملک کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں