پنجاب : دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

بدھ 4 جنوری 2023 22:05

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2023ء) پنجاب کے شہر وہاڑی اوراوکاڑہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر وہاڑی میں ملتان روڈ اڈا ٹھینگی پر مسافر بس اور ا?ئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا۔ایک اور افسوس ناک حادثہ اوکاڑہ شہر میں قومی شاہراہ پر پیش ا?یا جہاں ٹریلر، منی مزدا ٹرک اور بس ا?پس میں ٹکرا گئے ، تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر اوکاڑہ ریسکیو 1122 کی 3ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں