وہاڑی ،تھانہ ٹھینگی کی حدود 50 ڈبلیو بی کے قریب فصلوں میں دھماکہ ، ایک شخص زخمی

ہفتہ 28 جنوری 2023 17:30

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) وہاڑی میں پولیس تھانہ ٹھینگی کی حدود 50 ڈبلیو بی کے قریب فصلوں میں موجود دھماکہ خیز سے رہائشی ٹکراگیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا واقعات کے مطابق وہاڑی پولیس تھانہ ٹھینگی کی حدود میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر 50 ڈبلیو بی کے قریب موجود کھیتوں سے اسی علاقہ کا رہائشی فرمان نامی شخص گزر رہا تھا کہ پگڈنڈی پر دھماکہ خیز مواد سے پاؤں ٹکرا گیا جس سے زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی ۔

دھماکہ سے فرمان شدید زخمی ہوگیا ہے جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی محمد اکرام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور دھماکہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں