تحصیل کونسل ہال وہاڑی میں قومی خوشحالی سروے کی افتتاحی تقریب اور سیمینار کا انعقاد

سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید اور مہمان خصو صی ریجنل ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی اشفاق احمد ہراج تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 جنوری 2020 16:35

وہاڑی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) قومی خوشحالی سروے کی تحصیل کونسل ہال وہاڑی میں افتتاحی تقریب اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید اور مہمان خصو صی ریجنل ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی اشفاق احمد ہراج تھے سیمینار میں قومی خوشحالی سروے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خوشحالی سروے کا مقصد سماجی اور معاشی معلومات اکٹھی کرنا ہے سروے کی بنیاد پر مستحقین کا تعین کیا جا سکے سروے کسی بھی ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کر دار دا کرتا ہے ہم سب کو سروے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا سروے کی مدد سے شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ قومی خوشحالی سروے میں ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کرے گی درست معلومات کی بنیاد پر زیادہ حقدار مستفید ہو سکیں گے ریجنل ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی اشفاق احمدہراج نے اس موقع پر کہا کہ قومی خوشحالی سروے سے اداروں کے درمیان باہمی معلو مات کو تبادلہ ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

سروے کا مقصد مستحقین کو تلاش کرنا ہے سروے کی معلومات کی بنیاد پر حکومت مستحقین کو سماجی وفلاحی پروگراموں میں شامل کرے گی تمام معلومات کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے جمع کی جائیں گی سروے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے سروے اور رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے اس موقع پرڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ریجنل ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی اشفاق احمد ہراج کے ہمراہ ضلع وہاڑی میں قومی خوشحالی سروے کا افتتاح بھی کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی ظہیر احمد ،ڈسٹرکٹ ہیڈ آف آپریشنز شاہد جاوید،ایریا کوارڈینٹر محمد سالک، عصمت شبیر، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن وہاڑی میاں فیصل احسان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں