حضرت با با حا جی شیر دیوان عرف چاولی مشائخ کے سالانہ عرس پر زائرین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہونا چاہیے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 7 جولائی 2018 21:47

وہاڑی۔7 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ حضرت با با حا جی شیر دیوان عرف چاولی مشائخ کے سالانہ عرس کے مو قع پرتمام متعلقہ محکمے انتظامات کو حتمی شکل دیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔تمام انتظا مات کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کمی یا کسر نہ چھوڑی جائے یہ بات انہو ں نے دیوان با با حا حی شیر کے مزار پر سالانہ عرس کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے تمام محکمہ جات کے افسران کو ہد ایت دیتے ہوئے کہا کہ عرس کے مو قع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں کسی بھی جگہ پر کوئی گندگی وغیرہ نظر نہیں آنی چا ہیے بجلی کی مسلسل فراہمی کا انتظام کیا جائے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں کھانے پینے کے تمام اسٹالز کی چیکنگ کی جائے گی کسی قسم کی غیر معیاری اور مضر صحت چیزوں کی فروخت نہ ہو سکے۔

تمام متعلقہ محکمے عرس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پو ری کر یں اجلاس کو بتا یا گیا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظا مات کئے جا چکے ہیں سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے عرس پر آنے والے افراد کی نگرانی کی جائے گی جس کے لئی702سیکیو رٹی پر پو لیس اہلکار تعینا ت کئے جائیں گے داخلی و خارجی راستوں پر مکمل چیکنگ کی جائے گی تاکہ کوئی بھی مشکوک شخص داخل نہ ہو سکے جو لوگ سٹال لگائیں گے ان کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے پارکنگ کے لئے جگہ مخصوص کی گئی ہے اور وہاں بھی پو لیس اہلکار تعینات ہو ں گے اور ٹریفک کا با قا عدہ پلان تر تیب دیا جا چکا ہے۔

ا س موقع پر اے ڈی سی جی غلام یا سین ، اے سی بو ریو الا محمد عظیم ربا نی،ڈی ایس پی بوریوالہ،ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف او ر دیگر متعلقہ محکموں کے افسران مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عرس کے مو قع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں کہ وہ عرس کے مو قع پر لگنے والے سٹالز کی با قا عد گی سے چیکنگ کر ے تا کہ کسی قسم کی ناقص یا مضر صحت اشیائ کی فر وخت نہ ہو سکے انہوں نے مز ید کہا کہ ریسکیو 1122کی گا ڑیاں اور سٹاف وہاں مو جو د ہو نا چا ہیے تا کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں بروقت نمٹا جا سکے محکمہ ہیلتھ وہاں اپنے میڈ یکل کیمپ لگائے گا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے پی پی232فرید نگر پو لنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے جنرل الیکشن 2018ئ میں ہو نے والے الیکشن کے حوالے سے انتظا مات کا جائزہ لیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہد ایت کی کہ یہاں پر سیکیورٹی کے فول پر وف انتظا مات کئے جائیں صاف اور شفاف الیکشن کے لئے کسی قسم کی غفلت کا مظاہر ہ نہ کیا جائے اور الیکشن کمشن کے ضا بطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں