پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی سی وہاڑی

جمعہ 13 ستمبر 2019 20:35

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے عالمی دنیا کو اب اپنی بے حسی ختم کرنی ہو گی اور کشمیر یوں کے حق میں کھڑا ہو نا ہو گا مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ ہوئے 40روز سے زائدہو چکے ہیں جوکہ انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گرائمر سیکنڈری سکو ل وہاڑی میں دفاع پاکستان اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پراے ڈی سی ریو نیو ملک مشتاق حسین نائچ، اے ڈی سی جنرل قمرالزمان قیصرانی ، ا ے سی احمد نوید،پرنسپل ڈی پی ایس فوزیہ شباب ، پرنسپل گرائمر سکول صائمہ سردار، چوہدری محمد سرور، میاں محمد خالد، محمد آصف گجر،رائو محبوب اور دیگر معززین شہری موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے خاکے اور کشمیر ی ثقافت کو پیش کیا۔بچوں نے یوم دفاع کے حوالے سے بھی خوبصورت خاکے پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو یوم دفاع کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ بچے ملک وقوم کے مستقبل کا سرمایہ ہیں اور آگے جاکر ملک کی باگ دوڑ ان کے ہاتھوں میں ہو گی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں