وہاڑی۔ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور اقدمات جاری رکھیں گے، ڈی سی وہاڑی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:19

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور اقدمات جاری رکھیں گے ہمیں آپس میں اخوت ، محبت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے چہلم حضر ت امام حسین کے موقع پر ہر لحاظ سے مکمل انتظامات کئے جائیں گے تاکہ ماتمی جلوسوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں چہلم حضرت امام حسین کو انتہائی عقیدت اور تکریم سے منایا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر اختر فاروق ، اے ڈی سی جنرل قمرالزمان قیصرانی ، اے سی وہاڑی احمدنوید، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب، اے سی میلسی راشد نعمت ،علما ء اکرام قاضی محمد وہاج، علامہ غلام قنبر عسکری ، مولانہ محمد امین ،حافظ حبیب الرحمن ضیاء، مولانا غلام مرتضی، مولانا محفوظ احمد، مولانا یعقوب سعیدی ، ممبران امن کمیٹی ملک فاروق اعوان، ملک فرقان ، طارق باجوہ ، صائمہ نورین ، تاجر رہنماجمیل بھٹی، ارشاد بھٹی ، طاہر شریف گجر ،میاں آصف ساجد ، راؤ خلیل احمد ، سی او بلدیہ وہاڑی حافظ خالد ارشاد، سی ایس او رانا ثاقب نذیراور دیگر ممبران ضلعی امن کمیٹی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ چہلم حضرت امام حسین پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی ہو گی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا پانی کا چھڑکاؤ ، محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ، ریسکیو1122کی ایمبولینسز اور سٹاف ماتمی جلوسوں کے ہمراہ ہوں گے جلوسوں کے ساتھ سول ڈیفنس اور میپکو کے ملازمین بھی موجود ہوں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر اختر نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے تمام جلوسوں اور مجالس پر پولیس افسران اور ملازمین تعینات کئے جائیں گے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں