حکومت تمام ترمشکلات کے باوجودعوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے، طاہر اقبال چوہدری

گزشتہ دوسال حکومت اورعوام دونوں کیلئے مشکلات کے تھے اب اس سے نکل رہے ہیں ،ترقیاتی سکیموں کو جاری کردیاگیاہے ، رکن قومی اسمبلی

بدھ 14 اکتوبر 2020 17:34

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) ایم این اے طاہراقبال چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام ترمشکلات کے باوجودعوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔گزشتہ دوسال حکومت اورعوام دونوں کیلئے مشکلات کے تھے اب مشکلات سے بھی نکل رہے ہیں اورترقیاتی سکیموں کوبھی جاری کردیاگیاہے وہ گزشتہ روز نواحی گاؤں60ڈبلیوبی کی اضافی رہائشی بستی شیخ عبدالقدیراوربستی شیخ سلطان میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع رائے مبشراحمدکھرل،نائب صدرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری پاکستان زاہداقبال چوہدری،ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال چوہدری محمدمشتاق گجر،سابق چیئرمین یونین کونسلزچوہدری آفتاب احمدگجر،قاری عبدالطیف گجر،شیخ عبدالقدیر،سجادخان کھچی سمیت سینکڑوں کی تعدادمیں اہل علاقہ موجودتھے طاہراقبال چوہدری کاکہناتھاکہ بجلی کی فراہمی ان بستیوں کی عوام کانہ صرف مطالبہ تھابلکہ ان کی بنیادی ضرورت بھی تھی ان کاکہناتھاکہ سابق دورکے حکمرانوں نے اپنے من پسندلوگوں کونوازاجبکہ عام لوگوں کواس سے محروم رکھاگیااب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی شروع ہوئی ہے جس کے ثمرات ہرپاکستانی تک پہنچ رہے ہیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں