محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ڈپٹی کمشنروہاڑی

ہفتہ 15 جنوری 2022 20:10

وہاڑی۔15جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔15 جنوری2022ء) :ڈپٹی کمشنروہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، تمام سکولوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کر دہ انڈیکٹرز کو پورا کرنے پر خصو صی توجہ دی جائے تاکہ طلباء وطالبات کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت ہو سکے اور انہیں بہترین تعلیمی سہولیات میسر آسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد صہیب عمران، ڈی ای او سیکنڈری محمد رمضان لڑکا، ڈی ای او ایلیمنٹ ری محمد یونس، ڈی ای او ایلیمنٹری خواتین مصباح رفیق، ڈپٹی ڈی ای اوز اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ سکولوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے محکمہ تعلیم کے افسران باقاعدگی سے سکولوں کے وزٹ کریں اور انڈ یکٹرز کو ہر صورت پورا کیا جائے ناقص کارکردگی کے حامل ہیڈ ٹیچرز اور اساتذ ہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے.

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں